حیدرآباد۔29۔جنوری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مسلسل
احتجاج کے باعث اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔چنانچہ دونوں
علاقوں کے اراکین نے اسپیکر اسمبلی کے پوڈیم کا محاصرہ کرتے ہوئے مسابقتی
انداز میں نعرے بازی کی۔چنانچہ دو مرتبہ
صورت حال میں تبدیلی لانے کے غرض
سے اجلاس کو ملتوی کرنے کے باوجود صورت حال میں عدم تبدیلی پر ڈپیوٹی
اسپیکر ملو بی وکرا مارکا نے اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا۔اسکے
علاوہ اسپیکر کے چیمبر میں سیما آندھرا کے تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی نے
بیٹھکر احتجاج کیا۔